اسلامی نظریاتی کونسل کی پولیو ویکسین کے حق میں فتووں کی تصدیق  

polio

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے پولیو ویکسین کے حق میں100 سے زائد فتووں کی تصدیق کر دی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے پولیو ویکسین کی حمایت ملنے کے بعد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے نظریات تبدیل ہوں گے اور وہ بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین دینے کے قائل ہوں گے۔

یاد رہے کہ منفی پروپیگنڈا پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

اس موقع پر کونسل کے اراکین کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا کے باعث والدین کے ذہنوں میں پولیو کے قطروں سے متعلق شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام اور مدارس پولیو خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔

رواں برس پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں تیسری بار پولیو کے وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے اچکیرہ میں سیوریج کے پانی میں اس موذی مرض کا وائرس پایا گیا۔

  اس حوالے سے ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں سے آنے والے مسافر اپنے ساتھ یہ وائرس لاتے ہیں۔ 


متعلقہ خبریں