احسن اقبال کیخلاف ایک اور انکوائری

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نارووال اسپورٹس سٹی میں گھپلوں کی تحقیقات کے بعد اب آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام پر مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال کیخلاف نئی انکوائری کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے لیگی رہنما کے خلاف نئی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

نیب راولپنڈی فوری طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں احسن اقبال کیخلاف انکوائری کرے گی۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے  احسن اقبال پرآمدنی سے زائد اثاثہ جات کے الزام عائد کیا گیا ہے۔

لیگی رہنما  کے خلاف پہلے سے ہی نارووال اسپورٹس سٹی میں گھپلوں کی انکوائری چل رہی ہے۔

دوسری جانب نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل فنڈز میں غبن کے الزام میں ملزم سید ارسلان احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم پر 35 لاکھ روپے خرد برد کرنے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں