خیبر پختونخوا: غریب عوام کو مفت قانونی معاونت دینے سے متعلق بل منظور


پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں غریب عوام کو مفت قانونی معاونت دینے سے متعلق بل منظور کرلیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظورکیے گئے بل کے تحت صوبے میں لیگل ایڈ ایجنسی قائم کی جائے گی۔لیگل ایڈ ایجنسی کے تحت غریب شہریوں کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔

کے اسمبلی سے منظور کئے گئے بل کے تحت خاندانی جھگڑوں، طلاق، جہیز، جائیداد سمیت دیگر خاندانی مسائل میں خواتین کو مفت قانونی معاونت دی جائے گی۔

سول اور کریمنل مقدمات میں خواتین کو مفت وکیل فراہم کیے جا سکیں گے ۔ قانونی جنگ لڑنے کی اسطاعت نہ رکھنے والے مردوں کو بھی  سول مقدمات میں مفت وکیل فراہم کیے جائنگے۔

یہ بھی پڑھیے: بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام، وزارت انسانی حقوق کی مہم شروع


متعلقہ خبریں