برطانوی شاہی جوڑا خیبر پختونخوا میں کہاں کہاں جائے گا؟

شاہی جوڑا آئندہ ماہ پاکستان آئے گا

فائل فوٹو


پشاور: برطانوی شاہی جوڑا اپنے دورہ پاکستان کے دوران شمالی علاقہ جات بھی جائے گا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن خیبرپختونخوا میں سوات اور چترال جائینگے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ سیاحت کے ذرائع کا کہانے کہ  شاہی جوڑا قبائلی ضلع خیبر،چترال اورسوات کا دورہ کرے گا۔ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے دورے کے انتظامات شروع کردیئے۔

ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ ملکہ الزبتھ اور شہزادہ چارلس بھی ماضی میں ضلع خیبر کا دورہ کر چکے ہیں۔

سابقہ فاٹا سے برطانوی راج قوانین کے خاتمہ کے بعد شاہی خاندان کا اس علاقے کا  یہ پہلا دورہ ہوگا۔

شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے کے دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے پروگراموں میں بھی شرکت کرے گا۔

اکتوبر14 سے 18 تک پاکستان میں قیام کرنے والے شاہی مہمان ماحولیاتی تبدیلیوں پر پاکستانی عوام کے رد عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔

برطانوی مہمانوں کو پاکستان میں ماضی اورآج کے چیلنجز اورمواقعوں کے بارے میں بھی آگاہی دی جائے گی۔

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن حکومتی رہنماوں، کاروباری اورخیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شاہی جوڑے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا اور وہ پانچ دن یہاں گزاریں گے۔

دورے سے قبل برطانوی انسداد دہشت گردی سیل کے تربیت یافتہ ماہر بھی پاکستان آئیں گے۔

ماہرین اپنے دورے کے دوران برٹش ہائی کمیشن میں قیام کریں گے جبکہ پاکستان میں سیکیورٹی افسران اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں کیا کرے گا


متعلقہ خبریں