سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی

جمشید دستی

مظفرگڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی اورمعروف سیاسی رہنما جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی۔

اس مرتبہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری کو یونیورسٹی انتظامیہ  نےکالعدم قرار دیدیا ہے۔

مظفر گڑھ کے سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی سند کی بھی تصدیق نہ ہوسکی۔

اسلامیہ  یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے تحقیقات کے دوران جمشید دستی کے شناختی کارڈ رولنمبر سلپ پر بھی الگ الگ تصاویر پائی گئیں۔

خیال رہے کہ جمشید دستی جعلی ڈگری پر سپریم کورٹ میں کیس پر بطور ممبر قومی اسمبلی سے مستعفی  بھی ہوئے تھے ، وہ اس ضمن میں سیشن کورٹ مظفرگڑھ سے سزا یافتہ بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جمشید دستی : سابق قانون ساز قانون کے امتحانات میں فیل

دلچسپ بات یہ ہے کہ  اسلامیہ یونیورسٹی کی بی اے کی سند پر جمشید دستی نے وکالت کی ڈگری کے لیے ایل ایل بی میں بھی داخلہ  لے رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں