سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور: ٹی ٹوینٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو ہراکر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔ 

سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 147رنز پر ڈھر ہوگئی ،یوں سری لنکا نے پاکستان کو 35رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے اوپنر دنوشکا گونا تھیلاکا نے 15 اور اویشکا فرنینڈو نے 8 رنز بنائے۔ شیہان جائسوریا 34 اور مینود بھنوکا بغیر کوئی رن بنائے پویلیئن لوٹ گئے۔

سری لنکا کے کھلاڑی اسورو ادھانا صرف 8 رنز ہی بنا سکے جبکہ داسون شناکا 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستانی باؤلر عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

آج بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اچھا آغاز نہیں ہوا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ ہی 9 رنز پر گر گئی، پاکستانی اوپنر فخر زمان 6 رنز بنا کر کاسون راجیتھا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان کو جلد ہی دوسری وکٹ کا بھی نقصان اٹھانا پڑا اور 11 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بھی ہاتھ سے نکل گئی۔ بابر اعظم 3 رنز بنا کر نوان پرادیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی بلے بازوں کا تیسرا کھلاڑی 51 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گیا۔ احمد شہزاد 26 رنز بنا کر ڈی سلوا کی بال کا شکار ہوئے تو ان کے بعد میدان میں اترنے والے کھلاڑی عمر اکمل بغیر کوئی رنز بنائے ڈی سلوا کی گیند پر ہی واپس لوٹ گئے۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد اور فہیم اشرف کی جگہ فخر زمان اور وہاب ریاض کو آج کے میچ میں موقع دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کپتان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

قومی ٹیم کو پہلے میچ میں سری لنکا نے بڑے مارجن سے شکست دی تھی، ٹیم میں واپسی کرنے والے عمراکمل اور احمد شہزاد پہلے میچ میں  بری طرح فلاپ ہوئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق پر کڑی تنقید کی جانے لگی۔

گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد ٹیم سیلکشن کے حوالے سے کھل کر سامنے آئے اور پریس کانفرنس میں انہوں نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کو اسپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے گزشتہ دو سیزینز میں عمراکمل اور احمد شہزاد کی کارکردگی بہترین رہی اور دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آخری ایڈیشن میں بھی اچھی فارم کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوچ کی اور میری یہی سوچ ہے کہ آئندہ آنے والے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ میں فخر زمان کے ساتھ ایک مضبوط اوپنر کھیلایا جائے جس کے لئے ہم احمد شہزاد کو موقع دے رہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے جبکہ شام کے وقت میدان میں اوس پڑ سکتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں