’پانچ لوگوں کو این آر او دینے سے دھرنا رک سکتا ہے‘


کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم گر پانچ آدمیوں کو رہا کردیں تو کوئی دھرنا نہیں ہوگا لیکن عمران خان ایسا نہیں کریں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جمیعت علمائے اسلام(ف) دھرنے کو برداشت کر لے گا لیکن کسی کو این آر او نہیں دے گا۔

وزیرریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہبازشریف کسی صورت لانگ مارچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈینگی ہے اور مولانا نہ ہی آئیں تو بہتر ہے۔

آج زرداری اور بلاول کی سیاست مختلف ہے جب کہ نوازشریف اور شہباز کی سیاست بھی ایک نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی مانے یا نہ مانے ن لیگ کے بھی دو ٹکڑے ہوچکے ہیں اب شہبازشریف گھر بیٹھیں یا جو مرضی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے دھرنے برداشت کر لیں گے لیکن ان کو پانچ لوگوں کو نہیں چھوڑے گا اگر عدالت چھوڑ دے تو کچھ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 27 اکتوبر بھی خوش اسلوبی سے گزر جائے گا لیکن اگر پانچ یا چھ آدمیوں کو این آر او مل گیا تو حزب اختلاف کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں