حلقہ این اے 249: فیصل واوڈا کی کامیابی کے خلاف شہباز شریف کی درخواست مسترد


کراچی الیکشن ٹریبونل نے این اے 249 سے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی، شہباز شریف نے فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

شہباز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ فیصل واوڈا دھاندلی سے جیتے لہذا ان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عام انتخابات میں حلقے سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کامیاب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ این اے 249 میں شہباز شریف کو پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا نے 35344 ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب 34626 ووٹ ہی لے سکے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ میں پروردگار کے کرم اور والدین کی دعاوں سے آج پھر فتحیاب ہوا ہوں،آج ایک بار پھر حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: این اے 249 کی دوبارہ گنتی، فیصل واوڈا کو نوٹس جاری

انہوں نے کہ شہباز شریف نے انتخابات کے بعد دھاندلی اور ہارنے کے بعد رونا رویا، اور عدالت کا رخ کیا،ہم عدلیہ کا شکر کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں،شہباز شریف ایک بے ایمان ،مکار،جھوٹے اور جعلی انسان ہیں,انکی پوری قیادت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا مولانا صاحب نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں دھرنا دینے اور طویل عرصے تک بیٹھنے آرہے پیں، مولانا کا وزن کم کرنے کے لیے اسلام آباد میں مشینیں لگائی ہیں ؟اڈیالہ جیل میں بھی مولانا کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔


متعلقہ خبریں