قائداعظم کراچی میں ’ لندن پولیس ماڈل ‘ لانا چاہتے تھے، شعیب سڈل


اسلام آباد: سابق آئی جی سندھ شعیب سڈل نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 16 اگست 1947 کو کہا تھا کہ کراچی میں بہت جلد نئی صنعتیں لگنی والی ہیں اور نئی جامعات بنائی جائیں گی لہذا اس علاقے کی پولیس کو ’ لندن پولیس ماڈل ‘ کی طرز کا بنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت کی بیروکریسی نے پولیس کے اس نئے ماڈل کو پاس نہیں ہونے دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ محکمہ ان کے ہاتھوں سے نکل جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف پولیس کے ریفارمز کی باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک اس کی مکمل پیروی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کلچر بنا دیا گیا ہے کہ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اپنے کام کرائے جاتے ہیں۔

سابق آئی جی چودھری یعقوب نے کہا کہ تھانوں میں موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ بہت برا سلوک روا رکھا جاتا ہے، صبح سے لے کر رات تک ان کی ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں، ان کے پاس اتنے وسائل بھی نہیں کہ وہ اپنی سواری لے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روڈ پر کھڑے پولیس والے لوگوں کو ہاتھ دے رہے ہوتے مگر انہیں اپنے ساتھ کوئی نہیں بیٹھاتا، جب ان اہلکاروں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جائے گا تو پھر ان سے کسی اچھے رویے کی توقع کیسے رکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے  مطالبہ کیا کہ پنجاب اورسندھ میں پولیس کا وہی نظام لایا جائے جو خیبر پختونخواہ میں نافذ ہے۔


متعلقہ خبریں