اب حکومت ایوان چلا کر دکھائے، خیبرپختونخوا کی اپوزیشن برہم


پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے ساتھ مزید تعاون روکنے اور ٹف ٹائم دینے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہاہے کہ  اب حکومت ایوان چلا کر دکھائے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن حکومتی رویے پر بپھر گئی۔  اپوزیشن  رہنما نے احتساب کمیشن کے معاملے پر سوال کیا،ڈپٹی اسپیکر نے مطالبہ مسترد کیا تو اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کرکے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا او حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان بھی کردیا۔

اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا کہ اب وزیراعلی  کے پی  محمود خان سے بھی انہیں کوئی توقع نہیں تمام وزراء بے اختیار ہوچکے ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام حق مذاکرات کے بجائے عدالت کے ذریعے حاصل کریں گے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں  قائد حزب اختلاف اکرم درانی نے کہا کہ اب حکومت کو ٹف ٹائم دینگے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔

اکرم خان درانی نے کہا کہ حکومت سے فنڈز مانگے اور نہ ہی پوسٹنگ ٹرانسفر کرائینگے،اس حکومت سے رواداری کی توقع رکھنا فضول کام ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ  وزیر اعلی محمود خان سے کوئی توقع نہیں عدالت کے ذریعے اپنے حقوق لینگے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا:سرکاری اسکولوں میں اراکین اسمبلی کے بچوں کوداخل کروانے کا منصوبہ ناکام


متعلقہ خبریں