’لوگ غزوہ ہند کیلئے تیار ہو جائیں‘

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ لوگ غزوہ ہند کیلئے تیار ہو جائیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام امت مسلمہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لے کر نواز شریف جیل میں بیٹھے ہیں۔

امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ٹرمپ ہمیں للکار رہا ہے۔

اس سے قبل چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کی جانب سے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 9 اکتوبر کو انہیں دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

احتساب عدالت کے منتظم جج چودھری امیر محمد خان کے روبرو ملزموں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں