اسٹاک مارکیٹ ہفتے میں 795 پوائنٹ کے اضافے پر بند

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کاروبار کی صورتحال تسلی بخش رہی اور مجموعی طور پر 795 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 214 سے ہوا اور پہلے ہی گھنٹے100 انڈیکس میں 57 پوائنٹس کم ہوئے۔

آج ابتدائی دو گھنٹوں میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی اور سرمایا کار کافی محتاط رہے۔ وقفے سے قبل 100 انڈیکس 203 پوائنٹ کی کمی سی 30011 تک گر گیا تھا۔

اسکرین شاٹ

 

کاروبار کے آخری چند گھنٹوں میں مثبت رحجان دیکھنے رہا اور سرمایا کار کافی متحرک دکھائی دیے۔ مارکیٹ بند ہونے سے قبل 100 اندیکس252 پوائنٹ کے اضافے سے 30467 رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 38,343,750 شیئرز کا لین دین جن کی مالیت 2,342,933,216 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز انڈیکس میں 99 پوائنٹ کی کمی ہوئی تھی۔ بدھ کے روز 435 پوائنٹ کا اضافہ ہوا، منگل کو 247 پوائنٹ کی کمی اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس 385 پوائنٹ اوپر گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں