سی آئی اے کی کارروائی، تین اشتہاری گرفتار


لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین انتہائی مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی سی آئی اے ندیم عباس کے مطابق سی آئی اے کی اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران لاہور سے ڈکیتی، چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تین انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں رفیق، اعجاز اور ذیشان شامل ہیں۔ اعجاز اور ذیشان شیخوپورہ پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔

ندیم عباس کے مطابق مجرمان کو جدید ٹینکالوجی اور مؤثر اطلاعات کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

سی آئی اے لاہور نے گذشتہ مہینے بھی سنگین جرائم میں ملوث چار اشتہاریوں کو گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں