آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

اسلام آباد:آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ  کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز گوجرانوالہ، مکران ڈویژن اور کراچی سمیت سندھ  میں کہیں کہیں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش کراچی کیماڑی 32، لانڈھی 24، فیصل بیس 14،   جنا ح ٹرمینل 12، صدر، ماڈل اوبزرویٹری11، یونیورسٹی روڈ، سرجانی 07، مسرور بیس 04، ناظم آباد 02، مٹھی 30، کلوئی 25، شہید بینظرآباد 12، ٹھٹہ، بدین 11، دادو 10، پڈعیدن 07، اسلام کوٹ 02، ڈپلو 01، منڈی بہاوٗالدین 16، لسبیلہ 10، سبی 01  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں ڈی آئی خان 43، بھکر 42، تربت، دالبندین، سبی اور چلاس میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں