الیکشن کمیشن نےنوازشریف کا نام پارٹی صدر کےعہدے سے ہٹا دیا


اسلام آباد : انتخابی اصلاحات کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوازشریف کا نام پارٹی صدرکےعہدے سے ہٹا دیا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے بدھ کو کئے گئے فیصلے پر عمل درآمد کرنا شروع کردیا ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدارات کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ عدالت نے پارٹی صدر کے طور پر دئیے گئے نواز شریف کے تمام احکامات بھی کالعدم قرار دے دئیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ویب سائٹ پرسیاسی جماعتوں کی ترمیم شدہ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ای سی پی نے اپنے تمام ریکارڈز سے بھی اُن کا نام نکال دیا۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے اہم اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ اجلاس میں سینیٹ اور ضمنی انتخابات اور دیگر قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں