لاہور: پنجاب کی عدالت عالیہ میں نابینا افراد کی سرکاری نوکری کا کوٹہ بڑھانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے ایڈوکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے درخواست سے دائر کی گئی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ نابینا افراد 4 برس سےنوکریوں کے لیے دربدر دھکے کھا رہے ہیں کیونکہ ان کے لیے سرکاری کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ایڈوکیٹ اظہرصدیق نے مزید کہا کہ حکومت میٹرو ٹرین سمیت دیگر غیر ضروری منصوبوں پر پیسے کا ضیاع کررہی ہے۔ گورنمنٹ بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت لاہور کے مال روڈ پر احتجاج کرنے والے نابینا افراد کو فوری نوکریاں دینے کا اعلان کرے۔