کراچی: کشمیریوں کی حمایت اور اظہاریکجہتی کے لئے پاکستانی اسٹار ٹینس پلیئراعصام الحق نے امریکہ میں جاری یو ایس اوپن ٹینس چیمپئین شپ میں ریڈ آرم بینڈ پہن کر میچ کھیلا۔
پاکستانیوں نے آج جہاں ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا وہیں امریکہ میں جاری یو ایس اوپن میں اعصام الحق نے ریڈ بینڈ یعنی اپنے بازو پر لال پٹی باندھ کےکشمیریوں کی حمایت میں منفرد انداز اختیار کیا۔
اعصام الحق یو ایس اوپن کے میچ میں شرکت کےلئے گراؤنڈ پہنچے تو انکے ہاتھ میں ریڈ آرم بینڈ تھا ۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یہ انداز کشمیریوں کی حمایت اور محبت میں اپنایا ہے،ٹینس اسٹار اعصام قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ کشمیریوں کو مشکل وقت سے نمٹنے کے لئے اللہ ہمت دے، پاکستان زندہ باد کشمیر پائندہ باد۔
یو ایس اوپن کے ڈبلز ایونٹ کے پہلے میچ میں اعصام کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام قریشی کل سے یو ایس اوپن میں کھیلتے نظر آئینگے