اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:  کاروبار میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تاہم بعد میں مندی کا رجحان بڑھتا گیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 486 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 1 اعشاریہ 6 فیصد کی کی کمی ہوئی

جمعہ کے روز مارکیٹ 30 ہزار 104 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 30 ہزار 406 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان موجود رہا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور 100 انڈیکس 171 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 30 ہزار 808 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 87,457,990 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,956,449,433 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں