کیا ونڈوز 10 ابھی بھی صارفین کی جاسوسی کر رہی ہیں؟


نیدر لینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی نے مائیکروسافٹ کے خلاف تحقیقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایجنسی کا ماننا ہے کہ مائیکروسافٹ ابھی بھی ونڈوز 10 کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے  صارفین کی معلومات حاصل کر رہا ہے۔

اس مطالبے کو مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے استعمال کے طریقہ کار میں تبدیلی کیے جانے کی وجہ سے تقویت ملتی ہے۔

گزشتہ اپریل میں مائیکروسافٹ پر خلاف قانون صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے الزامات کے بعد یہ تبدیلی عمل میں لائی گئی تھی۔

اس وقت بھی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی تھیں مگر ایسا لگتا ہے کہ تب بھی بہت سا کام باقی چھوڑ دیا گیا تھا۔

نیدر لینڈ کی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں سے نیا طریقہ کار اپنا کر غیرقانونی طور پر صارفین ڈیٹا پراسس کیا جا رہا ہے۔

چونکہ مائیکروسافٹ کا یورپی ہیڈ کوارٹر آئرلینڈ میں ہے، لہٰذا آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن سے اس صورت حال کی مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں انہیں شکایت موصول ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مائیکروسافٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے کیونکہ صارفین کی ںجی معلومات اور سہولت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔


متعلقہ خبریں