کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے این او سی کے حصول میں مشکلات کا سامنا

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے غیر ملکی کرکٹ لیگز کھیلنے کے خواہش مند کھلاڑیوں کو این او سی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ایک ٹیسٹ کرکٹر نے انگلینڈ میں چار روزہ میچز اور ویسٹ انڈیز میں کریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے کے لئے پی سی بی سے این او سی کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے مذکورہ بالا کھلاڑی کا موجودہ معاہدہ انہیں انگلینڈ میں جاری ویٹالئٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔

درخواست پر عمل درآمد میں تاخیر ہونے کے باعث کرکٹر نے پی سی بی کے سی ای او وسیم خان سے رابطہ کیا جنہوں نے مسئلہ حل کرانے کا یقین دلایا تاہم ڈائریکٹر پی سی بی بین الاقوامی کرکٹ ذاکرخان کو کھلاڑی کا یہ طرزِ عمل پسند نہیں آیا۔

ذرائع نے جب اس حوالے سے بات کرنے کے لئے پی سی بی کے میڈیا مینجرسے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کسی بھی کھلاڑی کی این او سی کی درخواست مسترد نہیں کی گئی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان سمیت پانچ دیگر کھلاڑیوں کو سی پی ایل لیگ کرکٹ کھیلنےکی اجازت دے دی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں