ایٹمی جنگ ہوئی تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، مشعال ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ایٹمی جنگ کی دھمکی دے رہا ہے جس کی لپیٹ میں پوری دنیا آئے گی۔

مشعال ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے ہندوستان کشمیر میں نہتی عوام پر کیا ظلم کر رہا ہے اور اب اطلاع ہے کہ 29 اگست سے کشمیر کے ائرپورٹس کو بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اور ان کے اہلخانہ کو کشمیر سے نکالا جا رہا ہے جبکہ پہلی مرتبہ کشمیر کے مسئلہ پر عالمی میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا ہے، اب مودی کا برا حال ہو گا اور ہندوستان کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔

مشعال ملک نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے مودی کو اعزازات دینا افسوسناک امر ہے۔

گزشتہ ہفتہ حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق صلب کر لیے گئے ہیں اور منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ وادی میں لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں، مشعال ملک

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو بھی گھر سے نکلتا ہے اسے مارا جاتا ہے اور مقبوضہ وادی میں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوجی ہونے کے باوجود مزید فوج کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں