کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی نے دستک دی ہے جس کے بعد آج موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت کم سے کم 18 رہے گا جب کے محسوس 20 ڈگری سینٹی گریڈ کیا جائے گا، ہلکی ہلکی دھند بھی رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کے ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد رہے گا۔
گزشتہ ہفتے کراچی کا موسم قدرے ٹھنڈا ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم ماہ فروری کے آخر میں موسم تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔
محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔