امریکہ: نیویارک میں دہشت گرد دہشت گرد-مودی دہشت گرد کے نعروں کی گونج

اسلام آباد میں اکھٹے ہو کر دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا، راجہ فاروق حیدر

فوٹو: فائل


نیویارک: امریکہ میں بین الاقوامی سرگرمیوں کے مرکز نیویارک اور اقوام متحدہ کے صدر دفترکی فضائیں اس وقت ’ دہشت گرد دہشت گرد-مودی دہشت گرد‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں جب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کے خلاف بطور احتجاج مظاہرہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے ہونے والے بڑے احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز و پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

سید علی گیلانی نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ سے مدد کی اپیل کردی

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ خطے کو ہولناک انسانی بحران سے بچانے میں فوری طور پراپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ جیتے جاگتے کشمیریوں کے متعلق کچھ علم نہیں ہے کہ ان پر کیا بیت رہی ہے؟ وہ کس حال میں ہیں؟ اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی کشمیرمیں گزشتہ تین ہفتوں سے بدترین لاک ڈاون ہے اور پوری وادی کوجیل بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کررہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کون سا مہذب ملک یا قانون عوام کو ادویات کے حصول سے روکتا ہے؟ اور یا یہ کہ انہیں مذہبی عبادت کی اجازت نہیں دیتا ہے؟

اقوام عالم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بھی معصوم کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پہ عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

کشمیر میں کرفیو کا 21 واں دن: مودی حکومت پہ کشمیریوں کی ہیبت طاری

راجہ فاروق حیدر نے خبردار کیا کہ اگر بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر پر حملہ کیا گیا تو خطے میں بڑے پیمانے پر جنگ چھڑ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھیانک مظالم سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کرسکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے مقبوضہ وادی چنار میں ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی تصاویر اور ان کے متعلق تحریریں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین کے پاس موجود پلے کارڈز پر مطالبات درج تھے۔


متعلقہ خبریں