فرانس کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

فرانس کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: فرانس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایو لودریان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی عروج پر ہیں جس سے دنیا لاعلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے میدان میں آ گئے

فرانسیسی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متنازعہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

جان ایو لودریان نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا مصالحانہ کردار قابل تحسین ہے۔


متعلقہ خبریں