لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں سہولیاتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
سیکرٹری اسپیشلائزڈہیلتھ مومن آغااورسیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرزاہداخترزمان نے سرکاری اسپتالوں میں سہولیاتی مراکز قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
زکوة اورسوشل ویلفیئرفنڈ کے ذریعے طبی سہولیات حاصل کرنے والے مستحق افرادکے لیے سہولیاتی مراکز قائم ہوں گے۔ سہولیاتی مراکز قائم کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔
پنجاب حکومت کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سہولیاتی مراکز پر شکایت کاترجیحی بنیادوں پرازالہ کیاجائے،سہولیاتی مراکز آوٹ ڈورڈیپارٹمنٹس میں قائم کئے جائیں۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ سہولیاتی مراکزپراسپتال کے عملہ کے علاوہ بیت المال اور سوشل ویلیفیئرکا عملہ بھی فرائض سرانجام دے۔
پنجاب حکومت کی طرف سےسہولیاتی مراکز قائم کرنے کیلئے تین دن کاوقت دیاگیاہے۔ تمام سی ای اوزاسپتالوں میں سہولیاتی مرکز قائم کروانے کے ذمہ دارہونگے۔
سرکاری اسپتالوں میں سہولیاتی مراکز پرتعینات عملہ چوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دےگا۔سہولیاتی مرکز پرآنے والے ہرمریض اوراٹینڈنٹ کاریکارڈمرتب کیاجائیگا۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب:سرکاری اسپتالوں میں تشخیصی ٹیسٹ کی مفت سہولت ختم