محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں مو سم گرم اور مر طوب رہیگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاؤں ،برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔
اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور،ساہیوال، ڈی جی خان، پشاور، بنوں ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 77، راولپنڈی شمس آباد 77، سیالکوٹ 60، کوٹ ادو 33، مری 28،ٹوبہ ٹیک سنگھ 22،اوکاڑہ 20،لاہور21 اور ساہیوال میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
اسی طرح ڈی جی خان میں 09،قصور، چکوال08، جوہر آباد،جھنگ 07،منڈی بہاوٗالدین، حافظ آباد 06، ناروال، گوجرانوالہ05، گجرات، منگلہ، جہلم، قصور02،فیصل آباد اور ملتان میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں مالم جبہ میں 34، بالاکوٹ 33، پشاور 32، سیدوشریف 23، کاکول 22، کالام 20، دیربالا 14، زیریں 08،پٹن 13، دروش 12،چراٹ، تخت بھائی 06، چترال، پارا چنار03 اور میر کھانی میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
کشمیر کے علاقوں مظفرآباد (سٹی20، ائیرپورٹ 14)، راولاکوٹ 14، گڑھی دوپٹہ 12، بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 11، گلگت بلتستان کے علاقوں بگروٹ 04، گوپس 03،استور 02 اور ہنزہ میں 01 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں تربت، دادو،سبی 42 ،سکھر، دالبندین میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی