ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

FIA Cyber Crime

لاہور:ایف اْئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو شکایت درج کرائی تھی۔

خاتون نے الزام لگایا تھا کہ کلیم الحسن نامی نوجوان کی جانب سے اس کی نازیبا تصاویر کی مدد سے بلیک میل کیا جارہا ہے۔

خاتون کی تحریری شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کو اس کے موبائل نمبر کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے کر خاتون کی نازیبا تصاویر برآمد کرلی ہیں۔

ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں