ایف بی آر سےمذاکرات کامیاب، تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور تاجروں کے درمیان ٹیکس امور پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔  تاجروں نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ 

انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، نعیم میر اور تمام تاجر دھڑوں کے نماٸندے مذاکرات میں شریک ہوئے۔ چٸیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور ممبر پالیسی سے مذاکرات کٸے گٸے۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہیپ نے مذاکرات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ مذاکرات میں شناختی کارڈ کی شرط تیس ستمبر تک موخرکرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ تاجروں کے خلاف تیس ستمبر تک کوٸی کاررواٸی نہیں کی جاٸیگی۔

ایف بی آر تاجروں کے ساتھ مل بیٹھ کر فکسڈ ٹیکس اسکیم کو حتمی شکل دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔تاجروں کے تحفظات دور اور تمام مساٸل حل کرنے پر اتفاق کرلیا گیاہے ۔ تاجروں نے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

انجمن تاجران کے نمائندے اجمل بلوچ نے کہاہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب ہو گٸے ہیں ۔ مذاکرات میں تمام تاجر گروپوں کے نماٸندوں نے شرکت کی ۔ ہمارے جاٸز مطالبات تسلیم کر لٸے گٸے ہیں ،ایف بی آر تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس امور طے کریگا۔

یہ بھی پڑھیے: تاجروں نے پھر 16اور17اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن کا اعلان کردیا


متعلقہ خبریں