کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید 25 پیسے کی کمی ہوگئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.25 سے کم ہوکر 158 روپے کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
گزشتہ روز 20 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 158.60 سے کم ہوکر 158.40 روپے ہو گئی تھی۔
تاہم سونے کی قیمت میں اضافہ کا رجحان برقرار تھا اور اس کی فی تولہ قیمت 1750 روپے بڑھی تھی۔
10 گرام سونے کی قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 73 ہزار 945 روپے ہوگئی تھی۔
6 اگست کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا تھا۔