وزیراعظم بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کےلیے متحرک


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی عزائم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کےلیے متحرک ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو بھارتی اقدام پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے انہیں بتایا کہ وہ خطہ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر کے مسئلہ پر خاموشی ترک کرکے بھارت کے خلاف آواز آٹھائے۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی سربراہان کو مسئلہ کشمیر کی پیچیدہ صورت حال سے آگاہ  کر دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی رابطہ کیا اور ان سے خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ کشمیر ایشو پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ترک وزیراعظم طیب ایردوان اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے بھی رابطہ کیا اور انہیں بھارتی عزائم سے آگاہ کیا۔  مہاتیر محمد نے پاکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وزیراعظم کا محمد بن سلمان کو ٹیلی فون


متعلقہ خبریں