ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے تاہم چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ہزارہ، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال  ڈویژن، اسلام آباد ،کشمیر  اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب ڈویژن  اور کشمیر  میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر  تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم سب سے زیادہ بارش مظفرآباد (ائیرپورٹ 60، سٹی 44)، گڑھی دوپٹہ 21، کوٹلی 06، راولاکوٹ 05، پشاور( ائیرپورٹ 35، سٹی 27)،مالام جبہ34  ، ڈی آئی خان 21، چراٹ 20، بالاکوٹ 17، بنوں 15،  کاکول 09،  تخت بھائی 01، اٹک 22، بھکر 12،جوہرآباد 10، فیصل آباد 08، اوکاڑہ 02،اسلام آباد( ائیر پورٹ)، قصور،نورپور تھل 01، بارکھان 05 ، ژوب 02 ، بگروٹ میں  04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں