کے الیکٹرک کےخلاف مقدمات کیلئے سندھ حکومت اور پولیس میں مشاورت


کراچی: حکومت سندھ اور کراچی پولیس نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات کی ایف آئی آر کے الیکٹرک کے خلاف درج کروانے پر مشاورت شروع کردی ہے ، سندھ حکومت کےمشیر قانون مرتضی وہاب  نے کہاہے کہ حکومت لواحقین کو قانونی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

کراچی میں بارش کے دوران ہونے والی بیس اموات کا ذمہ دار کون ہے؟  اس بات کے تعین کے لیے سندھ حکومت اور کراچی پولیس نے کراچی الیکٹرک کے خلاف ایف آرز کے اندراج پر مشاورت کی ہے، کراچی کے پولیس چیف غلام بنی میمن نے سندھ حکومت کے  مشیر قانون مرتضی وہاب کی ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نےمرتضی وہاب سے  ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غفلت ثابت ہونے پر پولیس لواحقین کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے ۔

مشیر قانون و اطلاعات مرتضٰ وہاب کا اس موقع پر  کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک سے جواب طلب کرنے  کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے لیکن سندھ حکومت لواحقین کی داد رسی کے لئے ان کو ہر قسم کی قانونی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔

کراچی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کا ہونا نئی بات نہیں لیکن بجلی کے ترسیلی نظام پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا دعویٰ کرنے والی کراچی الیکٹرک ان اموات کی زمہ داری تک قبول کرنے کو تیار نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارشوں کی تباہ کاریاں،کرنٹ لگنے سے 20 افراد جاں بحق


متعلقہ خبریں