کالعدم تنظیموں کے ادارے چلانے کے لیے بورڈ آف گورنرز تشکیل

کالعدم تنظیموں کے ادارے چلانے کے لیے بورڈ آف گورنرز تشکیل

لاہور: کالعدم تنظیموں کے ادارے چلانے کے لیے بورڈ آف گورنرز تشکیل دے گیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن کا اجرا ہو گیا ہے۔

حکومت نے چند ماہ قبل کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 200 سے زائد مدارس اور اسکولوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

حکومت نےکالعدم تنظیموں کے زیرانتظام مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا

ہم نیوز کے مطابق کالعدم تنظیموں کےسرکاری تحویل میں لیے گئے اداروں کوچلانے کی خاطرجاری کردہ آرڈیننس کا نام ’سیزڈ اینڈ فریزڈ انسٹی ٹیوشنز (مدرسہ اینڈ اسکولز ) آرڈیننس 2019‘ رکھا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیکرٹری اسکولز کو بورڈ آف گورنرزکا چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیکرٹری ریگولیشن اوراسپیشل سیکریٹری داخلہ بورڈ کے اراکین ہوں گے جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دو غیر سرکاری افراد کو بورڈ کے اراکین کے طور پر نامزد کرنے کے مجاز ہوں گے۔

حکومت نے تقریباً پانچ ماہ قبل کارروائی کرتے ہوئے پورے ملک میں کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام قائم مساجد، مدارس، اسکولوں، اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا انتظام سنبھال لیا تھا۔

حکومت کی جانب سے یہ اقدام نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھایا گیا تھا جس کی تصدیق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں