ضلعی انتظامیہ پشاور کا پلاسٹک شاپنگ بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن 


ضلعی انتظامیہ پشاور کا پلاسٹک شاپنگ بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن  جاری ہے ، آج  رنگ روڈ کے گوداموں پر چھاپے کے دوران جعلی مہریں لگے پلاسٹک شاپنگ بیگ سرکاریتحویل میں لے لیے گئے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ پشاور کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو اطلاع ملی تھی کہ رنگ روڈ پر گوداموں میں جعلی D2W مہروں والے پلاسٹک بیگ موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے محکمہ ماحولیات کے اینا لسٹ ڈاکٹر خائستہ گل کے ہمراہ رنگ روڈ پر مختلف گوداموں معائنے کے دوران سات گوداموں سے جعلی D2W مہر لگے1100 کلو پلاسٹک بیگز کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق  محکمہ ماحولیا ت کے افسران نے پولیتھین پلاسٹگ بیگز پر جعلی مہروں کو تصدیق کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ ان گودام مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔اگرکسی بھی دکان، سٹوریا دیگر جگہوں پر جعلی D2W مہریں لگے پلاسٹک بیگزپائے گئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محمد علی اصغر نے کہا کہ خیبر پختوا میں  پولیتھین سے بنے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر صوبائی حکومت نے پابند ی عائد کی ہوئی ہے۔پلاسٹک پولیتھین بیگز کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں