کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں، عمران خان

وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی نہیں بلکہ کشمیری عوام کی خواہشات زیادہ اہم ہیں، اس مسئلے کا حل بھی یہی ہے کہ کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دو سابق وزرائے خارجہ نے بتایا کہ صدر مشرف اور اٹل بہاری واجپائی کے دور میں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے بہت قریب پہنچ چکے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت کشمیر پر مرحلہ وار پیش رفت پر اتفاق ہو چکا تھا، مختلف مراحل سے گزر کر کسی قسم کے ریفرنڈم کی بھی بات اس میں شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک نازک مسئلہ ہے میں اس پر زیادہ گفتگو نہیں کروں گا لیکن اس کا حل موجود ہے اور وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان سے اس مسئلے پر ثالثی کی درخواست کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، بھارتی میڈیا آگ بگولہ

صدر ٹرمپ کی اس پیشکش پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا جس کی تنقید سے گھبرا کر مودی حکومت نے بھی ثالثی کی کسی بھی بات سے انکار کر دیا۔

 

 


متعلقہ خبریں