وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اور عالمی میڈیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو عالمی میڈیا بشمول امریکی میڈیا نے بھرپور کوریج دی ہے۔

امریکہ کے مؤقراخبار نیویارک ٹائمز نے وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے صفہ اول پر بڑی سرخی لگاتے ہوے لکھا کہ ’’ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان مسٔلہ کوجلد حل کرنے لے لیے پاکستان سے تناؤ کم کرنے کوشش‘‘

ساتھ ہی امریکی جریدے نے اپنی خبر میں ٹرمپ کے پچھلے سال کے ٹوئٹ کو بھی جگہ دی جس میں انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد نے امداد کے بدلے  امریکہ سے ’’جھوٹ بولا اوردھوکہ‘‘ دیا۔

نیویارک ٹائمز نے صدر ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوے لکھا کہ ’ افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد کے بدلے امریکہ پاکستان کو بند کی ہوئی امداد کا کچھ حصہ بحال کر سکتا ہے۔‘‘

امریکہ کے مؤقر اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اپنے صفحہ اول پر بڑی سرخی کے ساتھ خبرلگاتے ہوئے لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسٔلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش امریکی  موقف میں بڑی تبدیلی ہے۔

اخبار نے لکھا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ملکوں میں میڈیا کی طرف سے شدید تنقید کا شکوہ بھی کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں لکھا  کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی بحالی کی کوشش ہے جو افغان مسٔلہ کے وجہ سے کئی سالوں سے کشیدہ رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے سرخی جمائی کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے طالبان اور افغان امن کے مسٔلہ پر بات کی۔

سی این این نے مزید لکھا کہ امریکہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ طالبان پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے انہیں امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے قائل کرے۔

 


متعلقہ خبریں