پنجاب کے قید خانوں میں مجرموں کو دی جانے والی غذا


لاہور:کسی بھی جرم میں ملوث شخص کا ٹھکانہ بالآخر جیل ہی ہوتا ہے جہاں کے اپنے قانون اور ضوابط وضع کئے گئے ہیں، جیلوں میں قیدیوں کو خوراک کی فراہمی کا باقاعدہ شیڈول مرتب ہوتا ہے، پنجاب کے قید خانوں میں مجرموں کو دی جانے والی غذا کےبارے میں جاننے کی خواہش بہت سے لوگوں کو ہوسکتی ہے۔ 

صوبے بھر کی جیلوں میں ویسے تو قیدیوں کو ایک مینیو کے تحت غذا فراہم کی جاتی ہےلیکن کچھ قیدی حکومتی اجازت پر گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔

مارچ دو ہزار انیس میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے قیدیوں کے کھانے کا نیا پلان ترتیب دیاہے  جس کے مطابق ناشتے میں سفید چنے، آلو کی بھجیا اور انڈے دیے جاتے ہیں تو دوپہر میں دو دن چکن، تین روز سبزی، دو دن گوشت کےعلاوہ قیدیوں کو پھل بھی ملتے ہیں۔

پنجاب کی جیلوں میں رات کے وقت پانچ روز گوشت اور چکن، دو دن سبزی یا دال پکائی جاتی ہے۔ ایسے قیدی جو کسی مرض میں مبتلا ہوں ان کے لئے پرہیزی کھانا بھی تیار کیا جاتا ہے۔

العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار نواز شریف کے جیل مینیو میں زیادہ تر پھل یا جوسز شامل ہیں، سابق وزیر اعظم کو آڑو، سیب، مکسڈ فروٹ سلاد، خوبانی، آلو بخارہ اور مختلف اوقات میں مختلف جوسز پینے کو ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ملنے والی سہولیات کا ذکر


متعلقہ خبریں