وسیم اکرم کو مانچسٹر ہوائی اڈے پر ذلت آمیز رویے کا سامنا

کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا، وسیم اکرم

مانچسٹر: سابق کپتان اور ماضی کے عظیم گیند باز وسیم اکرم کو انسولین بیگ اپنے ساتھ لے جانے پر مبینہ طور پر مانچسٹر ہوائی اڈے پر عملے کے ذلت آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کے عملے نے ان کے انسولین بیگ کو پھینک دیا اور ناشائستہ سوالات پوچھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں دنیا بھر سفر کرچکا ہوں تاہم آج مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعے سے سخت مایوس ہوا، مجھے کبھی اس طرح کی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے عوامی مقام پر انسولین بیگ نکلوایا گیا اور پلاسٹک بیگ میں پھنکنے کا کہا گیا جبکہ مجھ سے سخت ناشائستہ سوالات بھی پوچھے گئے۔

وسیم اکرم ورلڈ کپ 2019 کے دوران کمنٹیٹرز ٹیم کا حصہ تھے اور اس کے اختتام کے بعد لوٹ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں