میاں طارق کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی


ملتان: احتساب عدالت نمبر 2 اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کو بلیک میل کرنے والے میاں طارق کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

نئی وڈیو میں میاں طارق لین دین کے معاملے پر نامعلوم شخص کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ وڈیو فوٹیج میں میاں طارق کو لوگوں کو دھکماتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں متاثرہ شخص اپنی رقم کا تقاضا کررہا ہے مگر میاں طارق اسے کہتا ہے کہ ’’تم جو چاہے کرلو پیسے نہیں دوں گا۔‘‘

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج محمد ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث میاں طارق کوگزشتہ روز  گرفتار کرکے اسلام آباد کی سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور اب وہ  جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔

جج ارشد ملک کی درخواست پر میاں طارق کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔  ایف آئی آر میں درج ہے کہ ارشد ملک کی بطور ڈسٹرکٹ جج ملتان تعیناتی کے دوران میاں طارق نے ان کی غیر اخلاقی ویڈیو بنائی۔

مزید پڑھیں: جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں مزید پردہ نشین بے نقاب

انہوں نے کہا کہ میاں طارق کی فوارہ چوک ملتان کے قریب پرانے ٹی وی کی دکان ہے اور انہوں نے ویڈیو مسلم لیگ ن کے رہنما میاں رضا کو فروخت کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ویڈیو کے سہارے ناصر جنجوعہ، ناصربٹ، خرم یوسف اور مہر غلام جیلانی نے نواز شریف کی مدد کیلئے بلیک میلنگ کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلیک میلر چاہتے تھے کہ نواز شریف کیس کو سکینڈلائز کیا جائے اور بیان دلوانے کی کوشش کی گئی کہ نواز شریف کےخلاف فیصلہ دباؤ پر دیا۔

جج ارشد ملک کا اپنی درخواست میں مزید کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے، اس میں ردوبدل کرنے اور غیر قانونی استعمال کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: جج ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار

ویڈیو اسکینڈل: جج ارشد ملک کی درخواست پر مقدمہ درج


متعلقہ خبریں