مریم نواز اور نصرت شہباز کو ایک ہفتے کی مہلت

مریم نواز آج اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی

فائل فوٹو


اسلام آباد: فیڈر بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نصرت شہباز کو محصول ادائیگی کیلئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے بصورت دیگر ان کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پر کل 12 لاکھ 57 ہزار روپے کا محصول لگایا گیا ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر 6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج کی مد میں ادا کریں گی۔

ایف بی آر نوازشریف کی صاحبزادی کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 کے نوٹسز بھی جاری کر چکا ہے جس میں 13 کروڑ 14 لاکھ روپے کی منقولہ جائیداد پر 6 لاکھ 57 ہزار روپے محصول لگایا گیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی اور 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نصرت شہباز مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے محصول کی مد میں ادا کریں گی۔

شہباز شریف کی اہلیہ کو 2013 کے نوٹس میں ایک کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار روپے کے منقولہ اثاثہ جات پر 90 ہزار 210 روپے کا نوٹس بھجوایا گیا تھا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اگر مریم نواز، نصرت شہباز نے مقررہ وقت پر محصول ادا نہ کیا تو ان اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں