افغانستان: بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک 180زخمی

افغانستان: بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک 70 سے زائد زخمی

فائل فوٹو


غزنی: افغانستان کے صوبےغزنی میں کار بم دھماکے سے 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور180  زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی( این ڈی ایس) آفس کو نشانہ بنایا گیا اور طالبان نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل دھماکہ: 50 بچوں سمیت 65 افراد زخمی

صوبائی حکومت کے ترجمان عارف نوری نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ این ڈی ایس کے کم سے کم 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 50 سے زائد عام شہری بھی زخمی ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے کار بم دھماکے میں این ڈی ایس کے درجنوں افسر ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

افغانستان کی خبر رساں ایجنسی طلوع نیوز کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور باردوی مواد ایک ٹرک میں رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دروان طالبان نے افغانستان میں اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں اور دو روز قبل بھی ایک مارٹر شیل حملے میں  4 عام شہری ہلاک 36زخمی ہوئے تھے۔

قبل ازیں یکم جولائی کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے 50 بچوں سمیت 65 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی تھی۔


متعلقہ خبریں