لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کل سے کیا جارہاہے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کل منڈی بہاؤالدین میں ہرصورت عوامی جلسے سے خطاب کا اعلان کیاہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ منڈی بہاؤالدین کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے۔ انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ کو سیل کردیا جب کہ گراؤنڈ میں بارش کا پانی بھی جمع ہوگیا۔
ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، لیگی قیادت کو شہر سے باہر کھلی جگہ یا رسول روڈ اسٹیڈیم پر جلسے کیلئے کہا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ ہر صورت منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کرینگی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ مریم نواز سے تو جان جاتی ہے، مگر جعلی حکومت کو اصل خوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے،مریم نواز اتوار کو منڈی بہاؤالدین جائے گی اور ضرور جائے گی۔
مریم نوز کی سیکریٹری صائمہ فاروق نے کہا ہےکہ مریم نواز کل منڈی بہاؤالدین کے سینیما گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے ہر صورت میں خطاب کرینگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے منڈی بہاؤالدین کا جلسہ ملتوی کروانا چا ہ رہی ہے جلسے کی اجازت نہ دینا ظاہر کرتا ہے حکومت مریم نوازسے کس قدر خوفزدہ ہے لیکن 7جولائی بروز اتوار منڈی بہاؤالدین میں جلسہ اور مریم نواز کا خطاب شیڈول کےمطابق ہر صورت میں ہوگا۔‘‘
حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے منڈی بہاؤالدین کا جلسہ ملتوی کروانا چارہی ہے جلسے کی اجازت نہ دینا ظاہر کرتا ہے حکومت مریم نوازسے کس قدر خوفزدہ ہے لیکن 7جولائی بروز اتوار منڈی بہاؤالدین میں جلسہ اور مریم نواز کا خطاب شیڈول کےمطابق ہر صورت میں ہوگا pic.twitter.com/8qDv5fBDMI
— Saima Farooq 🇵🇰 (@SaimaFarooq) July 5, 2019
یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کو دی جانے والی سرکاری گاڑی مریم نواز سے برآمد