ہیڈنگلے: اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی، افغان شائقین لڑ پڑے

ہیڈنگلے: اسٹیڈیم کے باہر پاکستانی، افغان شائقین لڑ پڑے

لیڈز: پاکستان اور افغانستان کے ورلڈ کپ کے میچ کے دوران میدان کے باہر دونوں ٹیموں کے شائقین آپس میں لڑ پڑے۔

ہم نیوز کے مطابق لیڈز کے ہیڈنگلے میدان کے باہر افغان شائقین نے پاکستانی شہری پر تشدد بھی کیا۔

اسٹیڈیم کے باہر ماحول خراب ہونے کے باعث شائقین کے لیے لگائی گئی بڑی اسکرین بند کر دی گئی ہے۔

پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیڈٰم کے مرکزی دروازے سے لوگوں کو ہٹادیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ہیڈنگلے کے میدان پر ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں مدمقابل ہیں۔

افغانستان کی ٹیم اب تک ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز میں ناکام رہی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ اور پھر نیوزی لینڈ کو ہراکر ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔

پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ میچ اہم ہے کیوں کہ اس کو اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت کر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی کے اپنے امکانات بڑھا سکتا ہے۔

معاملے کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں