ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی، ٹرمپ کو امید

ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی، ٹرمپ کو امید

فوٹو: فائل


واشنگتن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی لیکن اگر جنگ ہوئی تو طاقتور امریکہ ہی ثابت ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیکن اگر ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ ہوئی تو وہ  طول نہیں پکڑے گی کیونکہ امریکہ اپنی زمینی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے ’ بزنس فوکس نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہون نے کہا کہ اگرایرانی قیادت جوہری تنازع پر بات چیت کی جانب نہیں آتی ہے تویہ اس کی بڑی بیوقوفی ہوگی اور اس کی انا پرستی کا واضح ثبوت بھی ہو گی۔

بزنس فوکس نیوز کو انٹرویو دینے سے ایک دن قبل انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ کی صورت میں ایران کوجلد گھٹنے ٹیکنے پہ مجبور کر دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنگ میں ہرطریقے سے امریکہ کا پلڑا بھاری رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دو دن قبل متنبہ کیا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تو اس کے نتیجے میں ایران کوصفحہ ہستی سے مٹایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے اور کہا تھا کہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

ایران نے امریکی صدر کی تنقید کو بلاجواز قرارد یتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ اس کا مؤقف ہے کہ امریکی قیادت بے عقل اور بیوقوف ہے۔

امریکی صدر نے مؤقف اپنایا تھا کہ ایرانی قیادت کو زمینی حقائق کا درست ادراک نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں