پاکستان ٹیم کی کارکردگی عالمی کپ میں اچھی نہیں رہی مگرپاکستانی بلے باز بابراعظم کی خوبصورت بیٹنگ اور اسٹروکس کے دلکش انداز کے سوشل میڈیاپرخوب پذیرائی کی جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی بیٹنگ کے دلکش انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔ ورلڈکپ2019 کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سےبابراعظم کی جانب سے کھیلے گئے خوبصورت اور دلکش اسٹروکس کادومنٹ پر مبنی وڈیولوپ بنا کر شیئر کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کے وڈیو کلپ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ اس وڈیو کو تیزی سے لائکس اور ری ٹوئیٹ کیا جارہا ہے۔
Babar Azam doing Babar Azam things on loop for two minutes 😍 #CWC19 | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/RoBVSJioGw
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 18, 2019
خود بابراعظم نے بھی ورلڈ کپ 2019کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ کی طرف سے کی گئی پوسٹ کو ری ٹوئیٹ کیاہے۔
یہ بھی پڑھیے:مورگن کے عتاب کا شکار راشد خان ون ڈے کرکٹ کے دوسرے مہنگے ترین بولر
بابراعظم نے آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف دلکش اسٹروک کھیلے تھے جنھیں ورلڈکپ2019کے اب تک کے چند بہترین اوردلکش اسٹروکس میں شامل کیا گیاہے۔