ساہیوال: مسافر وین میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث تین افراد جاں بحق اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہونے والی آتشزدگی کے ضمن میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ آگ سی این جی سلنڈر میں لیکج کے باعث لگی ہو تاہم حتمی طور پر فی الوقت کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے۔
بدقسمت مسافر وین اوکاڑہ سے ساہیوال جارہی تھی۔ آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تین زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کرنے کی بھی مہلت نہیں ملی۔
ہم نیوز کے مطابق پولیس یوسف والا کے افسران و اہلکارتفتیش و تحقیق کررہے ہیں۔