‘فوج کے سزا یافتہ افسر بیرون ملک نہیں، جیل میں ہیں‘

فائل فوٹو


اسلام آباد:جاسوسی کے جرم میں سزا پانے والے فوج کے تینوں افسران کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر گردش کرنے والی ان تمام خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جارہا تھا کہ سزا پانے والے فوجی افسران پاکستان میں موجود نہیں۔

انتہائی اہم ذرائع کا کہنا ہے تینوں افسران سماعت کے دوران بھی زیر حراست تھے اور آج مجرموں کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز دو فوجی اور ایک سول افسر پر جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر انھیں دی گئی قید اور موت کی سزاؤں کی توثیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف نے فوجی افسروں کی سزاؤں کی توثیق کر دی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال (ر) کو 14 سال قید جبکہ بریگیڈیئر (ر) راجا رضوان کو سزائے موت سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی سزائے موت سنائی گئی، یہ افسران غیر ملکی ایجنسیوں کو حساس معلومات افشا کیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران مختلف رینک کے 400 افسران کو سزائیں دی گئیں، ان میں سے بیشتر کو ملازمت سے بھی برخاست کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں