ریلوے کی اپنے مسافروں کے لیے ایک اور خوشخبری

ریلوے کی اپنے مسافروں کے لیے ایک اور خوشخبری

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان ریلوے کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منا سکیں۔

خصوصی ٹرینیوں میں سفر کے لیے ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔

پہلی اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 2 جون کو صبح 10.45 پر پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن 11.30 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق  تیسری عید سپیشل ٹرین 3 جون کو دن 11 بجے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن  سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔

اسی طرح  چوتھی اسپیشل ٹرین 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ کے لئے روانہ ہو گی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 8 جون ہی کو لاہور سے شام چھ بجے کراچی کینٹ کے لئے روانہ ہو گی۔

خصوصی ٹرین میں سفر کے لیے بکنگ 29 جون سے شروع ہوئی تھی اور دو دن میں 2 اور 3 جون کو چلنے والی تین اسپیشل عید ٹرینیں مکمل طور پر بک ہو چکیں ہیں۔

عید کی چھٹیوں کے بعد 8 جون کو لاہور سے کراچی تک چلنے والی چوتھی عید اسپیشل ٹرین میں بھی 80 فیصد سیٹوں کی بکنگ ہو چکی ہے۔

راولپنڈی سے کوئٹہ تک 8 جون کو چلنے والی پانچویں عید اسپیشل بھی 70 فیصد تک بک ہو چکی ہے۔

پاکستان ریلوے نے عید کے روز سفر کرنے والوں کے لیے کرائے میں 50 فیصد رعایت کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں