پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ محض چند افراد پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے معصوم کارکنوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بہادر قبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔
NWTD incident. Innocent PTM supporters / workers need care. Only few are inciting and using them against state institutions for vested agenda. No one will be allowed to undo the gains of decades long national struggle & sacrifices especially of brave Pakistani tribals.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 26, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی کو بھی دہائیوں پر مبنی جدوجہد کے ثمرات ضائع نہیں کرنے دیں گے.
واضح رہے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت آج چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تھے تاہم جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ قمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔