ورلڈ کپ: ٹیم کا متبادل وکٹ کیپر کون؟


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر کپتان سرفراز احمد کو انجری ہوتی ہے تو محمد رضوان انگلینڈ میں ہونے کی وجہ سے فوری طور پر دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر، وہاب ریاض، آصف علی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

محمد رضوان فی الحال پاکستان میں ہی ہیں تاہم انہیں جلد انگلینڈ بھیجا جائے گا۔ وہ اسکواڈ کا باضابطہ طور پر حصہ تو نہیں ہوں گے تاہم انجری کی صورت میں انہیں طلب کیا جائے گا۔

چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ محمد رضوان، عابد علی اور فہیم اشرف ٹورنامنٹ کے دوران انگلینڈ میں ہی ہوں گے۔

انضمام الحق نے کہا تھا کہ شاداب خان کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے شاداب کو سو فیصد کلیئر قرار دے دیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر جنید خان کا انوکھا احتجاج

انہوں نے کہا کہ کہ وہاب ریاض فہیم اشرف کی جگہ کھیلیں گے جبکہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، حارث سہیل، امام الحق، محمد حفیظ، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک شامل ہیں۔ تیسرے اوپنر کی شکل میں حارث سہیل اور محمد حفیظ موجود ہیں۔

چیف سیلیکٹر نے کہا کہ جنید خان، فہیم اشرف اور عابد علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ہٹا کر باؤلنگ لائن میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض ریورس سوئنگ کرنا جانتے ہیں جبکہ عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت سے فاسٹ باؤلنگ کے شعبہ میں بہتری آئے گی۔


متعلقہ خبریں